ضلع بیدر سے

وٹرنری یونیورسٹی میں کروڑوں روپئے کے خردبرد اور بدعنوانی کاالزام، احتجاجی ریلی اوریادداشت

افزائش مویشیاں اور مچھلیاں سائنس یونیورسٹی میں سینکڑوں کروڑ کے خرد برد کے خلاف افسران پر سخت قانونی کارروائی کرنے کرناٹک پرجاشکتی سمیتی کی احتجاجی ریلی اور یادداشت

بیدر: 12/ستمبر (وائی آر) کرناٹک پرجاشکتی سمیتی بیدر نے ایک یادداشت وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وہ افزائش مویشیاں ومچھلیاں یونیورسٹی میں چل رہے ہزاروں کروڑ روپئے کے خردبرد اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

سائی سندھے ضلع صدر، سب بننا کرکنلی صدر وشواکنڑیگرا سمستھے بیدر، وجے کمار پاٹل علاقائی نائب صدر، پریم کمار کامبلے علاقائی صدر، گوتم متنگی کر ضلع یووا یونٹ صدر مانو بندھتوا ویدیکے، بیدر، سدھیر مورے تعلقہ صدر بھالکی، اودئے کمار ورد تعلقہ صدر ہمناآباد، نتیش سکپال یوواضلع صدر کرناٹک رکشنا سینے، سوریہ کانت سادورے ضلع صدر لیبر ڈپارٹمنٹ، رمیش پاسوان ضلع صدر کولی کارمک سنگھ بیدر، سنتوش بھاوی کٹی نائب صدر، دشرتھ ہوسمنی نائب صدر کی دستخط سے جاری کی گئی یادداشت میں یہ الزام لگایاگیاہے کہ کمٹھانہ کے قریب واقع کرناٹک وٹرنری، افزائش مچھلیاں سائنس یونیورسٹی میں یکم اکٹوبر2017سے جولائی 2019کے درمیان سینکڑوں کروڑ روپئے کا خرد برد ہواہے۔

اس بدعنوانی اور خرد برد کی ہم مذمت کرتے ہوئے آج 12/ستمبر کو احتجاجی ریلی نکالی ہے۔ اور ڈپٹی کمشنر کے توسط سے یہ یادداشت وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو دے رہے ہیں۔ 53ادارہ جات اور افراد نے مل کرکروڑوں روپئے کاخرد برد کیاہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس رقم کو واپس لایاجائے۔ اس کے لئے 10دن کے اندرون ایک جانچ کمیٹی تشکیل دے کر کام کا آغاز ہوا۔ اگر ایسا نہیں کیاگیاتو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!