ضلع بیدر سے

بلدیہ بیدر! پانی ضائع ہورہاہے۔۔۔

بیدر: 12/ستمبر (وائی آر) بیدر کے تاریخی چوبارہ کے پاس واقع ڈرین کے اوپر سے جارہے پینے کے پانی کے پائپ کی حالت حددرجہ خستہ ہوچکی ہے۔ اس پائپ میں سوراخ پڑچکے ہیں اور جب کبھی پینے کاپانی چھوڑ اجاتاہے تب اس پائپ سے پانی بہنے لگتاہے۔ آج 12/ستمبر کو بھی اس پائپ سے پہلے سے زائد پانی بہہ رہاتھا۔

اور اس دفعہ لوگوں نے اس پائپ کے اطراف رسی سے باندھ دیاہے تاکہ پانی رکے اور ضائع نہ ہو۔ جس سے یہ بات بھی پتہ چلتی ہے کہ سوراخوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔دوتینہفتہ پہلے ہم نے اس پائپ لائن کی طرف بلدیہ کے ارباب مجاز کی توجہ دلائی تھی۔ لیکن اسکے باوجود بھی پائپ لائن سے پانی ضائع نہ ہونے کاانتظام نہیں کیاگیا۔

بلدیہ کی یہ ان دیکھی کس جرمانے کی متحمل ہوسکتی ہے؟ یہ سوال ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان سے کیاجارہاہے۔ کیا پربھو چوہان اس کاجواب دینے کی زحمت گوار اکریں گے؟

واضح رہے کہ بیدر گذشتہ 3سال سے قحط سالی سے جوجھ رہاہے۔آج بھی ندی میں پانی نہیں ہے۔ اور باولیاں بھی ابھی تک پانی کو ترس رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!