میراروڈ میں سنجے گاندھی نرادھار یوجنا بیداری ورکشاپ کا انعقاد
ممبئی: 12/ستمبر کوممبئی سے جڑے علاقے میراروڈ میں جماعت اسلامی کی طرف بیواٶں، طلاق شدہ، بے سہارا خواتین اور معذور افراد کے لیے حکومتی پنشن اسکیم سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جماعت کے شعبہ خدمت خلق کے سیکریٹری ساجد محمود شیخ نے اسکیم کا تعارف کرواتے ہوئے ساری تفصیلات پیش کیں۔ مثلاً یہ اسکیم سے کون کون فیضیاب ہوسکتے ہیں اس کے لیے شراٸط کیا کیا ہیں اور کون سے دستاویزات درکار ہیں بتایا۔ کارکن جناب کلیم صاحب نے سرکاری دفاتر سے کام نکلوانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی ۔ورکشاپ میں خواتین نے مختلف مساٸل بیان کیے درکار دستاویز کی کمی کا ذکر کیا ۔
آخر میں سماجی کارکن انجم آپا نے اپنے بنیادی دستاویز کی تیاری کیسے کریں۔ اور اس سلسلے میں حاٸل رکاوٹوں کو کیسے دور کریں رہنمائی کی۔ اس ورکشاپ میں پچاس خواتین نے کی۔ شکریہ اور دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔