ضلع بیدر سے

روٹری کلب کی جانب سے”یومِ اساتذہ“ کاانعقاد

بیدر: 11/ستمبر (وائی آر) ملک کامستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتاہے۔طلبہ جو کچھ محنت کرتے ہیں اس میں استاد کی رہنمائی ہوتی ہے۔ ان کی رہنمائی کے بغیر کوئی ترقی کاسوچ بھی نہیں سکتا۔ طلبہ ہمارے ملک ساز ہوتے ہیں۔ انھیں خراج پیش کرنے کے لئے ”یوم اساتذہ“ منایاجاتاہے۔ جس کومنانا ہماری اور طلبہ کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات اکامہادیوی وومنس ڈگری کالج بیدر اور بیدر فورٹ کلب کے اشتراک سے منعقدہ ”یوم اساتذہ“ پر پودے کو پانی دے کر تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد کاشی ناتھ پاٹل خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہم اس تمام اس وقت خواتین کے ایمپاورمنٹ اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم میں حصہ لے کر خواتین کو ان کامطلوبہ مقام دلاسکتے ہیں۔ شیوشرنپا ہوگگی پاٹل پرنسپل نے تقریب کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہاکہ طلبہ اپنی درسیاست کے علاوہ انسانی قدروں پر مبنی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔انھوں نے بتایاکہ ہمارے ملک کی پہلی ٹیچر ساوتری بائی پھولے کی زندگی اور ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی زندگی ہمارے لئے نہایت ہی لازمی ہے۔

تقریب میں دیگر ذمہ داران پروفیسر وی ایس کٹی منی، پروفیسر شیوانند پاٹل، ایس بی چٹہ، اور کالج کے تمام لیکچررس کے علاوہ 450طالبات اور اسٹاف نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر مینا میڈم نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ پروفیسر اومکار پاٹل نے استقبال کیا اور پریملا اماجی نے اظہار تشکرکیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!