ہمناآباد: دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج آنے پرسن رائز پبلک اسکول کواعزاز سے نوازا گیا
ہمناآباد: 11/ ستمبر(ایس آر)نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے سن رائز پبلک اسکول، ہمناآباد کے دسویں جماعت کے صد فیصد نتائج آنے پر بیدر رنگ مندر میں منعقد کردہ یوم اساتذہ کی تقریب میں ڈاکٹر گروراج(چیرمین اکیڈمی فار کریٹیو ٹیچنگ بنگلور)کے ہاتھوں اعزاز سے نواز گیا جسکو اسکول کے صدر محمد عبدالاحد نے حاصل کیا۔
اس تقریب میں دیگر خصوصی مہمانوں میں بیدرکے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا،بسواراج پاٹل سیڑم نے شرکت کی۔سن رائز پبلک اسکول کو اعزاز حاصل ہونے پر شاہد جمیل نے اسکول انتظامیہ کی اس کامیابی کی بھرپور ستائیش کی۔
اس پُر مسرت موقع پر صدر مدرس محترمہ ساجدہ سلطانہ اور اسکول کے منتظم ذیشان ارشد نے تمام اساتذہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی،اس کامیابی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئیے تمام اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔