ملازمت، سرمایہ کاری اور تجارت میں زبردست گراوٹ، اس سے باہر نکلنے کا منصوبہ کہاں ہے؟: چدمبرم
سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے معیشت سے متعلق مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی چدمبرم نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے معیشت کی گہری فکر ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کم آمدنی، کم ملازمت، کم تجارت اور کم سرمایہ کاری غریب اور متوسط طبقہ کو متاثر کرتے ہیں۔ ملک کو اس گراوٹ اور مایوسی سے باہر نکالنے کا منصوبہ کہاں ہے؟‘‘