ریاستوں سےمہاراشٹرا

اندری: محمدیہ دارلعلوم عربی مدرسہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد

بلڈانہ: 11 ستمبر(ذوالقرنین احمد) دارلعلوم محمدیہ عربی مدرسہ اندری تعلقہ چکھلی جو علاقوں برار کا کافی پرانا ادارہ ہے جس کا سنگ بنیاد حاجی محمد یوسف صاحب نے تقریباً 1994 میں رکھی تھی۔ اس ادارہ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فلحال ادارہ میں 80 طلباء دینی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ یہ ادارہ دارالعلوم اکل کوا کے زیر نگرانی میں جاری ہے۔

الحمدللہ آپ کو اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے کہ ادارہ محمدیہ عربی مدرسہ اندری تعلقہ چکھلی ضلع بلڈانہ میں امسال 2 خوش نصیب طلباء اکرام نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ اسی مناسبت سے کل مؤرخہ 11 محرم الحرام 1440 ہجری بمطابق 11 ستمبر 2019 بروز بدھ بوقت صبح 8 بجے تا نماز ظہر تک تکمیل حفظ قرآن کی رونق افروز مجلس منعقد کی جارہی ہے۔

لہذا آپ سے پر خلوص گزارش کرتے ہیں کہ اس نورانی بزم میں تشریف فرما کر حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی فرما کر عنداللہ ماجور و مشکور ہو۔ اس طرح کی اطلاع مدرسہ کے ذمہ دار مولانا عبد الطیف صاحب اور مولانا عبد العلیم صاحب نے دی ہے‌۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!