مہاراشٹرا

لونار میں ایک روزہ دعوتی وتربیتی اجتماع کا انعقاد، مولانا کلیم صدیقی کا خطاب

بلڈانہ: 8 ستمبر (ذوالقرنین احمد) محمدیہ مسجد زم زم کالونی لونار میں جمعیت علمائے ہند برانچ لونار کی جانب سے بین الاقوامی خوشی ، امن ، خوشحالی اور بھائی چارے سے متعلق ایک روزہ دعوتی تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کیسے کی جائے اسکی تربیت کیلے اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا اس اجتماع میں کثیر تعداد میں اہلیان لونار اور پورے ضلع سے ملی تنظیموں کے ذمہ داروں کے علاوہ علاقے برار کے افراد نے اپنی موجودگی کا اندراج کرکے مولانا کے خطاب سے استفادہ حاصل کیا۔

اس ورکشاپ میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مولانا کلیم صدیقی نے ہندوستان کی خصوصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ہندوستان جیسا دوسرا کوئی ملک نہیں ہے۔ انہوں نے دوسروں کے ساتھ ساتھ خود کو ثابت کرنے والے لوگوں کی متعدد مثالیں پیش کیں۔

مولانا نے اپنے خطاب کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا کہ سب کو پیار ، بھائی چارے کے ساتھ رہ کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے اور بین الاقوامی مسرت اور خوشحالی کے پیش نظر پوری دنیا میں پرامن ، پرسکون اور خوبصورت ماحول بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

تربیتی اجتماع کا انعقاد صبح 6بجے سے شام 5 بجے تک تین مرحلوں میں کیا گیا تھا۔ آنے والے تمام مہمانوں کے لئے طعام کا نظم کیاگیا تھا۔ خصوصی مہمانوں کو جو معلوم ہوا کہ یہ پروگرام انتہائی منصوبہ بند انداز میں منعقد کیا گیا ہے، خاص کر مولانا کلیم صدیقی کے پروگرام کے لئے، چار سے پانچ سال انتظار میں رہنا پڑا لیکن یہ بڑی خوش قسمتی اور فخر کی بات ہے کہ لونار میں مولانا کی تاریخ مل گئی، لہذا منتظمین نے پروگرام میں کوئی کسر اٹھا رکھی۔ اس تقریب کی نظامت مولانا سعد نے کی، جبکہ مفتی روشن صاحب قاسمی ، سونوری نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!