خبریںقومی

میں مودی جیسا نہیں ہوں، مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں: راہل گاندھی

آسام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں نریندر مودی جیسا نہیں ہوں، مجھے جوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے۔ چائے بگانوں میں کام کرنے والوں سے کہہ رہا ہوں کہ کانگریس کی یہاں حکومت آئے گی تو 6 گھنٹے کے اندر آپ کی روزانہ کی آمدنی 365 روپے ہو جائے گی۔‘‘

سی اے اے لاگو نہیں ہونے دیں گے، آسام کے عوام سے راہل گاندھی کا وعدہ

آسام کے ڈبروگڑھ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ،’’گارنٹی دیتے ہیں کہ ہم سی اے اے کے خاف ہیں اور اس کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ ہم آسام کے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے۔‘‘

راہل گاددھی نے کہا، ’’ہم جھوٹ نہیں بولتے، جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ کسانوں کا قرض معاف کرنے کی بات کی گئی تو قرض معاف کیا گیا، منریگا کی بات کی گئی تو منریگا کو کر کے دکھا دیا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!