ضلع بیدر سے

اساتذہ ملک و قوم کا بہترین اثاثہ ہیں: سوامی ہارکوڈ مٹھ

بسواکلیان: اساتذہ ملک و قوم کا بہترین اثاثہ ہیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔اچھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار شری چننا ویر شیو اچاریہ سوامی ہارکوڈ مٹھ نے بسواکلیان میں منعقدہ یوم اساتذہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسواکلیان میں پچھلے 28سالوں سے مجھے یوم اساتذہ تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے۔ہر سال اساتذہ کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔

یوم اساتذہ تقریب کی صدارت رکن اسمبلی بسواکلیان شری بی نارائن راؤ نے کی۔وجئے کمار JDکلبرگی، یشودا راتھوڑ صدر تعلقہ پنچایت بسواکلیان،جی کے گنگاور اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان،شریمتی ساوتری تحصیلدار بسواکلیان،شیوانند میترے،سریش ببلاد کمشنر بلدیہ بسواکلیان،دلیپ ساگر،ارجن میترے،میکا ارجن ریڈی،سنجیو کمار کانگے،خیر المبین،اعجاز پٹیل اور اساتذہ کی کثیر تعداد اس موقع پرموجود تھی۔

رکن اسمبلی نے اپنی صدارتی تقریب میں کہا کہ اساتذہ ملک کے مستقبل کو وسنوارنے میں اہم رول اداکرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بسواکلیان تعلقہ کا SSLCنتائج میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بھی اظہارخیال فرمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!