کلیان کرناٹک کے نام سے موسوم کرنے پروزیر پربھوچوہان کی تہنیت
بیدر: 9/ستمبر (وائی آر) ریاستی حکومت نے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کو کلیان کرناٹک کے نام سے موسوم کرنے پر راشٹریہ بسوادل اور جاگتک لنگایت مہاسبھا کے عہدیداروں نے وزیر افزائش مویشیاں پربھوچوہان کو تہنیت پیش کی۔
تفصیلات کے بموجب بسوادل کے قومی صدر بسواراج دھنور کی قیادت میں وزیر کے دیہات اوراد (بی) تعلقہ کے بونتی پہنچ کر شال اڑھا کر تہنیت پیش کی۔ بسواراج دھنور نے کہاکہ کلیان کرناٹک نام رکھنے پر وزیر اعلیٰ یڈیورپا اور ان کی قیادت میں چل رہی ریاستی سرکارنے اس علاقے کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پور اکیاہے۔ جس پر بسواوادی شرنو ں کو فخر ہے۔
اس وفد میں کرناٹک اسٹیٹ ایمپلائز سنگھ کے ضلع صدر راجیندر کمار گندگے، ضلع لنگایت سماج کے صدر کشال راؤ پاٹل خواجہ پور، قائدین میں سدیا کاوڑی مٹھ، سنجیوکمار پاٹل، شیوکمار کٹے، شیوشرنپا وللے پورے،
ریاستی سرکار ملازمین سنگھ اوراد تعلقہ کے صدر شیوکمارگھاٹے، شیوانند اورادے اور دیگر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع بسواراج دھنور نے دی ہے۔