ہندوستان میں کورونا کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری، ایک دن میں 97 ہزار سے زیادہ نئے مریض
ہندوستان میں مودی حکومت کے تمام دعووں کے باوجود کورونا کی صورت حال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97570 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4659985 ہے جن میں سے 958316 کیسز فعال ہیں، جبکہ 3624197 افراد شفایاب، اسپتال سے فارغ کا منتقل ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی وبا کے سبب 77472 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
’کورونا معاملہ میں مودی نے ہندوستان کو گہری کھائی میں پہنچا دیا‘: راہل گاندھی
کورونا کی خوفناک صورت حال پر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کورونا کے خلاف مودی حکومت کی منصوبہ بند جنگ نے ہندوستان کو گہری کھائی میں پہنچا دیا ہے۔ جی ڈی پی 24 فیصد گر چکی، 12 ہزار ملازمتیں ختم ہو گئیں، 15.5 لاکھ کروڑ کے اضافی قرضوں کا بوجھ اور ہر روز دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ کیسز اور اموات۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی مودی حکومت اور میڈیا کے لئے سب چنگا سی (سب اچھا ہے)‘‘