ضلع بیدر سے

بسواکلیان تعلقہ لیول والی بال کھیل میں لٹل فلاور اسکول کے طلبہ کو انعام اوّل


بسواکلیان: 9ستمبر۔ (کے ایس) ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ بسواکلیان کی جا نب سے بسواکلیان اسٹڈیم میں تعلقہ سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد ہوا۔جس میں والی بال کھیلوں میں پرا ئمری اسکول اور ہائی اسکول سطح پر لٹل فلاور اسکول انگلش میڈ یم کے طلباء نے اپنی حریف ٹیموں کو فا ئنل میں شکست دے کر سال2019 کا تعلقہ لیول خطاب اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے بموجب پرا ئمری سیکشن وا لی بال کھیل میں فائنل مقابلے میں مرار جی دیسائی اقا متی اسکول باکنڈہ کی ٹیم کو ہرا کر لٹل فلا ور اسکول کی ٹیم نے شاندار کا میابی حاصل کرلی۔اسی طرح ہائی اسکول سیکشن والی بال کھیل میں لٹل فلاور اسکول کے طلبہ نے اپنی حریف بسو یشور ا کنڑا میڈیم ہائی اسکول کی ٹیم کو شکست دےکر خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

اس مو قع پر چیف گیسٹ تحصیلدار بسواکلیان نے طلبہ کو اعزاز سے نوازا سا تھ ہی تعلقہ فزیکل ایجو کیشن آفیسر نے بھی طلبہ کو میڈل عطا کئے۔اس مو قع پر ادارہ لٹل فلاور اسکول کے صدر جناب محمد مدثر احمد بھو سگے، سیکر یٹر ی جناب اعجاز احمد بھو سگے، خازن شیخ اکبر احمد، پر نسپال محمد عبد القدوس بھو لے، فز یکل ٹیچر جناب اسماعیل ایم،ٹیم مینجرس محمد وسیم، محمد عارف علی کے علاوہ تمام اسکول اسا تذہ، سر پر ست طلبہ اور دیگر خیر خوا ہوں نے کا میاب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح شا ندار کا میا بی کے لئے نیک خوا ہشات کا اظہار کیا۔

در یں اثنا ء اسکول انتظا میہ اور پر نسپل نے فز یکل کو چ اور ٹیم مینیجرس کو مبا رکباد پیش کر تے ہو ئے ان کی خد مات کو سر اہا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!