ضلع بیدر سے

ذکریٰ اُردواسکول، بسواکلیان میں تقریب بضمن یوم اساتذہ

بسواکلیان: شہر کے ذکریٰ اُردو ہائیرپرائمری و گرلز ہائی اسکول میں 58ویں قومی یوم اساتذہ کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ نے افتتاحی کلمات میں تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ طلباء و طالبات نے حمد،نعت کے علاوہ اساتذہ کی اہمیت کو اُجاگر کرنیوالے ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔

یوم اساتذہ تقریب سے مہمانِ خصوصی جناب سید عمل علی فیصل ماہر تعلیم نے مخاطب ہوئے طلباء سے تمام اساتذہ کے حق میں دعا کروائی۔انہوں نے اساتذہ کا احترام کرنے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے طلباء کو تلقین کی۔ یوم اساتذہ کے موقع پر انہوں نے اپنے اساتذہ کویاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کوسراہا۔حافظ سید کلیم اللہ معاون معلم نے اس موقع پر اساتذہ کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔

جناب محمد نعیم الدین صاحب ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی نے تمام اساتذہ کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارہ کے تئیں اساتذہ کی خدمات کو سراہا اور ان کے حق میں دعافرمائی۔ ادارہ ہذٰا کے انتظامیہ کی جانب سے تمام اساتذہ اور آیاماں کو تہنیت پیش کی گئی۔

ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی نے صدارتی خطاب فرماتے ہوئے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اورطلباء و طالبات کو اساتذہ کا احترام کرنے اور ان کے علم سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔محمد یٰسین ادھونی معاون معلم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ طلباء و طالبات نے بھرپور تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!