سوشیل میڈیا سےوہاٹس ایپ سے آواز

آئیے مشترک نظریات کی بنیاد پر اتحاد کی باتیں کریں

ڈاکٹرارشدقاسمی

ندویت و قاسمیت، علی گیریت و دیوبندیت کے بجائے نظریات پر بحث ہو
کیونکہ۔۔۔۔

ہر قاسمی معتدل نہیں ہوتا
ہر ندوی وسیع الفکر نہیں ہوتا
ہر علیگ لبرل نہیں ہوتا

کچھ قاسمیوں کے عظیم کارناموں سے عالمِ اسلام رشک کناں ہے
کچھ ندویوں کے ایمان افروز جملوں نے ایوانِ عرب میں زلزلہ برپا کیا
کچھ علیگس کی قربانیاں اور زریں خدمات علماء کے لئے قابلِ فخر ہیں
آئیے مشترک نظریات کی بنیاد پر اتحاد کی باتیں کریں
ڈگمگاتی ھچکولے کھاتی گردابِ بلا خیز میں پھنسی کشتئ حیاتِ ملت کو ساحلِ مراد سے ھمکنار کرنے کی تجاویز سوچیں
کسی ندوی کو قاسمی پر کسی قاسمی کو ندوی پر اور کسی ادارے کے فاضل کو دوسرے فاضل پر اگر فضیلت ہے تو اسکی بنیاد صرف تقوی ہے شریعت پر عمل کرنے اشاعتِ دین اور اسکی خدمات میں خود کو تج دینے پر ہے آئیے اس آفاقی پیغام کو عام کرنے کی باتیں کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!