بسواکلیان میں 10 ستمبرکو “سالِ نوکا پیغام- ہجرت وشہادت” موضوع پرخطابِ عام
بسوا کلیان: 9ستمبر (اے این) عبدالکلیم عابد منصوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان کی اطلاع کے مطابق 10 محرم الحرام کو سال نو کا پیغام ہجرت و شہادت عنوان پر ایک خطاب عام جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کے زیراہتمام جامع مسجد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق 10 ستمبر 2019 صبح 10:30 بجے اس خطاب عام کا آغاز ہوگا، جس کی صدارت حضرت مولانا ڈاکٹرحبیب الرحمن صاحب گلبرگہ فرمائیں گے۔ اس خطاب عام میں مختلف موضوعات پر مقامی میں حضرات کے بھی خطابات رہیں گے جس میں حقیقتِ شہادت، سیرت پروچن کا تعارف، یوم عاشورہ کی حقیقت اور مروجہ رسومات وغیرہ موضوعات بھی اس خطاب عام کا حصہ رہیں گے۔
اس موقعہ پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان عبدالکلیم عابد منصوری نے خطاب عام میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی ہے۔