شہر بسواکلیان کی ترقی کے لئے مختلف تعمیراتی کاموں کے آغاز کا اسسٹنٹ کمشنر نے کیا اعلان
بسواکلیان:7ستمبر(کے ایس) آئندہ چند ماہ میں سیاسی مر کز بنے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ زراعت کو بھی تر قی حاصل ہوگی کیو نکہ 26کروڑ کے بجٹ سے بسواکلیان کے تپرانت تالاب کو مانجرہ ڈیم سے پانی لاکر بھر دیا جائیگا اور اس کے اطراف و اکناف واکرس Walkers کو چلنے کے لئے کیاریاں بنائی جائینگی اور بائیک سواری کے لئے بھی ایک راستہ تعمیر کیا جائےگا اور 4ویلرس کا بھی راستہ شامل کیا جائیگا۔تا لاب میں مہاتما بسویشور کی مورتی تالاب کی درمیانی حصے نصب کی جائیگی۔
کشتی رانی کی سہولت ہوگی تاکہ سیاح اس کشتی کے ذریعہ انبھو منٹپ جا سکے جو کہ مہا تما بسوا یشور کا تاریخی مقام ہے جہاں پر وہ12ویں شتا بدی میں بین الاقومی کا نفر نس کیا کرتے تھے۔اوراسکے علاوہ مختلف تاریخی مقامات کو جدید انداز سے تعمیر کیا جا ئیگا تا کہ سیاحوں کو تفریح کا موقع حاصل ہو سکے۔
26کڑور کا یہ خرچ محکمہ آبرسانی،محکمہ سیاحت کی جا نب سے کیا جا ئیگا۔ اس تپرانت کے تالاب کی گھرائی کو مز ید گہرا کیا جا ئیگا،جس سے پانی کی مقدار کو بڑ ھا یا جا ئیگا۔مورتی کی تیاری کے لئے دھواڑ کے کا ریگر س کی خدمات حا صل کی جائیگی،جو سردار پیٹل مہاتما گا ندھی جیسے بڑے شخصیتوں کی مورتیاں بنا چکے ہیں۔
اس منصو بے کے تحت تعلقہ بسواکلیان کو آمدنی کا ذریعہ بھی ہوگا یہاں کے عوام کو روز گار بھی فرا ہم ہو سکے گا۔اور اطراف و اکناف کے زراعت کو تر قی حا صل ہو سکے گی مورتی کے اخراجات کاا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔
بسواکلیان کو ایک تاریخی مقام کی اہمیت حاصل ہے جسے دیکھنے کے لئے اورمہاتما بسو یشور کے چاہنے والے دور دراز مقا مات سے یہاں آیا جایا کرتے ہیں۔ایک عر صہ سے اس مقام کو مزید ترقی دینے کے لئے کو شش کی جا رہی تھی اب عنقریب و خواب پورا ہوگا، کام کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ چند ماہ میں پائے تکمیل کو پہنچے گا۔اس شہر کی تر قی کیلئے JH Patelسا بق چیف منسٹر جنتادل پارٹی نے ایک پلان کے تحت اس کو ایک خصوصی مقام بنا نے کیلئے ایک بجٹ ۲ سو کڑور کو منضور کیا تھا اب کی لاگت کو مز ید بڑ ھایاجائیگا۔۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر گنگاور نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتائی۔