NPR-NRC-CAA اور EVMکے خلاف 29/جنوری کو ”بھارت بند“
بیدر: 23/جنوری (وائی آر) سید ذوالفقارہاشمی سابق رکن اسمبلی اور ریاستی صدر بہوجن کرانتی مورچہ کرناٹک نے بتایاہے کہ 29/جنوری 2020ء بروزچہارشنبہ، بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے کل ہند سطح پر ایک روزہ ”بھارت بند“ منایاجارہا ہے۔ موجودہ کالے قانون NPR-NRC-CAA اور EVMکے خلاف منائے جانے والے 29/جنوری کے اس”بھارت بند“ میں اپنے کاروبار اور اپنی تجارت کو بندرکھ کرتعاون فرمائیں۔
ملک اور قانون کی حفاظت اور بھارت کے قانون کو بچانے کے لئے اس بند کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کی آپ تمام سے دردمندانہ اپیل کرتاہوں۔ انھوں نے مساجد کے ائمہ اور خطیب حضرات کے علاوہ مساجد کے صدور/ نائب صدورسے بھی اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ سے قبل یابعد مساجد میں ”بھارت بند“ منانے کا اعلان کرتے ہوئے تعاون فرمائیں۔