انتقال پُرملال

انتقال پُرملال

بسواکلیان: 7/ستمبر(کے ایس) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جناب غازی انور علی عرف خسرو پاشاہ ولد جناب غلام معین الدین عرف چاند پاشاہ ایڈوکیٹ کا 6ستمبر کو اچانک حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔

نماز جنازہ اور تدفین آج7/ستمبر بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ حضرت سید تاج الدین شیر سوارؒ بسواکیان میں ہوئی۔ نماز جنازہ حافظ فرخندہ علی نے پڑھائی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2دختران شامل ہیں۔

مرحوم، سید سلطان علی ،میر باقر علی، میروارث علی، میرامانت علی ایڈوکیٹ، میر سخاوت علی اور میر صابر علی جمعدار کے بھائی تھے۔

ایم جی مولے سابقہ رکن اسمبلی بسواکلیان، نیلکھنڈ راتھوڑ صدر کانگریس آئی بسواکلیان، میر اظہر علی کانگریس آئی صدر بسواکیان، میر تحسین علی جمعدار وقف ممبر کرناٹک، اختر محی الدین موضف انجینیر و وقف ایڈوائیزر کرناٹک ،میر جہانگیر علی اور انور بھوسگے جنازے میں شریک تھے اور اظہار تغزیت کی اور مرحوم کےلئے مغفرت کی دُعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!