ضلع بیدر سے

بدائی(شادی) اسکیم کے طریق کار میں تبدیلی کرنے کا پیس انڈیا نامی این جی اونے کیا مطالبہ

بیدر: 5/ستمبر (وائی آر)محکمہ اقلیتی بہبود بیدرکے ضلعی افسر کے نام پیس انڈیا نامی این جی اوکے ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے اقلیتی بہبود بیدر کے دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ بدائی (شادی) اسکیم کے تحت فائل داخل کرنے کے وقت میں اضافہ کیاجائے اورکم سے کم فائلوں کو مسترد کیاجائے۔

اسی طرح تیزرفتاری کے ساتھ بدائی (شادی) اسکیم کے لئے رقم منظور کی جائے۔ ریاستی صدر کرناٹک پیس انڈیا انٹرنیشنل کے بموجب شادی اسکیم کومنظوری دینے کے لئے ڈیڑھ سے 2سال لئے جارہے ہیں جس کے سبب غریب افراد کو مایوسی ہورہی ہے۔ اس مسئلہ کو ضلعی اقلیتی افسر فوری حل کریں۔ اس بات کی اطلاع جناب شیخ عابدعلی نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!