سی پی ایڈ ٹیچر شعیب اللہ خان کی تہنیت
بیدر: 5/ستمبر (وائی آر) الامین اردو ہائیرپرائمری اسکول لال واڑی بیدر کے سی پی ایڈ ٹیچر جناب شعیب اللہ خان کو گولڈاور ڈائمنڈ کے معروف شوروم مالابار گولڈ کی جانب سے یومِ اساتذہ کے موقع پرگلدستہ، شالپوشی اور مومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔
اساتذہ کرام جناب سید منورحسین، جناب عبدالکلیم، جناب صدیق، جناب سخاوت علی سخاوت نے شعیب اللہ خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید حوصلوں اور عزت افزائی سے نوازے۔ آمین