گنیش وسرجن: ضلع بیدرمیں شراب پر پابندی
بیدر۔5/ستمبر (وائی آر)بیدر ضلع میں گنیش وسرجن کے موقع پر امن وقانون کی بحالی کاخصوصی اہتمام اور بھائی چارہ کوقائم رکھنے کے پیش نظر ضلع سطح پر شراب پر پابندی کا حکم ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو نے دیاہے۔
بیدر میں ستمبر6کی صبح 6بجے سے ستمبر 7کی صبح 6بجے تک
بسواکلیان تعلقہ میں ستمبر10کی صبح 6بجے سے ستمبر11کی صبح 6بجے اور ستمبر12کی صبح 6بجے سے ستمبر13کی صبح 6بجے تک
بھالکی تعلقہ میں ستمبر 8کی صبح 6بجے سے ستمبر10کی صبح 6بجے تک اور ستمبر11کی صبح 6بجے سے، ستمبر12کی صبح 6بجے اور 13/ستمبر کی صبح 6بجے تک
اوراد تعلقہ میں ستمبر8سے صبح 6بجے تک ستمبر 9کی صبح 6بجے تک
جنواڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ستمبر8کی صبح 6بجے سے ستمبر9کی صبح 6بجے تک
شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
لہٰذاضلع کے تمام تعلقہ جات کے حدود میں تمام قسم کی شراب کی دوکانیں بند رکھی جائیں اور شراب کی فروخت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بات ضلع اڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آرمہادیو نے پریس نوٹ جاری کرکے بتائی ہے۔