تازہ خبریںخبریںقومی

پٹرول- ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمت پر کانگریس نے وزیراعظم اور وزیر برائے مالیات کو بنایا تنقید کا نشانہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام لوگ پریشان ہیں۔ اس لگاتار بڑھتی قیمتوں پر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں لگاتار 10ویں دن اضافہ ہوا ہے اور مرکزی حکومت کا اس طرف کوئی دھیان نہیں ہے۔ کانگریس نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم اور مرکزی وزیر برائے مالیات کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بھی لفظ نہیں بولا گیا ہے، حالانکہ تیل کی بڑھتی قیمتیں کاروباریوں اور عام آدمی کو متاثر کر رہی ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!