ہمناآباد میں ترکاری فروشوں کی وجہہ سے دوکانداروں کو پریشانیوں کا سامنا
ترکاری فروشوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل سے اپیل
ہمناآباد: 4/ستمبر(ایس آر) ہمناآباد میں ترکاری فروشوں،ٹھیلہ بنڈیوں کی وجہہ سے دوکانداروں کو پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمناآباد کے آمیبڈکر چوک تا سردار پٹیل چوک تک ہر ہفتہ واری بازار جو کہ ہفتہ میں اتوار اور چہارشنبہ کو دو دن لگتا ہے، اس دن ترکاری فروش اور ٹھیلہ بنڈی والے دوکانوں کے سامنے اپنی دوکان سجا لیتے ہیں اور دوکانداروں کا راستہ بندکرنے لگے ہیں۔
جسکے باعث دوکانداروں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں۔ ترکاری فروشوں اورٹھیلہ بنڈی والوں سے دوکانداروں کی بحث اور لڑائی ہونا عام بات ہوچکی ہے،ایسا نہیں ہے کے ہمناآباد میں ترکاری فروشوں کو ہر ہفتہ واری بازار کے لئیے ترکاری فروخت کرنے کے لیے جگہ مختص نہیں کی گئی ہے۔
ہفتہ میں دو دن اتوار کو قدیم بلدیہ کے پاس اور چہارشنبہ کو قدیم اڑت بازار میں انکے لئیے جگہ مختص کی گئی ہے اسکے باوجود ترکاری فروش آمبیڈکر چوک تا سردار پٹیل چوک تک ترکاری فروش کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور یہ بلکل سڑک پر اپنی دوکان جما لیتے ہیں جسکی وجہہ سے اس مصروف ترین سڑک پر ہر ہفتہ واری بازار کے دن ٹرافک جام ہونا عام بات ہوگئی ہے۔
ہمناآباد بلدی عملہ کی لاپرواہی کہیں یا مجرمانہ خاموشی کہیں یہاں کی عوام کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے،ہمناآباد بلدیہ کو صرف اپنی آمدنی بڑھانے کی فکر ہے ہر ہفتہ واری بازار سے ٹیکس وصولی کرنے کا گتہ لاکھوں روپیوں میں ہراج ہوتا ہے اسکے باوجود ان ترکاری فروشوں کے مسلۂ کو حل نہیں کیا جاتا ہے۔
واضح ہو کے جس وقت بیدرضلع کے ڈپٹی کمشنر ہرش گُپتا تھے اُس وقت اُنہوں نے آمبیڈکر چوک پر سرکاری گوداموں کی کھلی جگہہ پر ترکاری مارکیٹ قائم کرنے کی بات کہی تھی مگر انکے تبادلہ کے بعد یہ مسلۂ برفدان کی نظر ہو گیا ہے۔
اس ضمن میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا بھی فرض بنتا ہیکہ وہ سرکاری گوداموں کی کھلی جگہہ پر ایک عصری مارکیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا کراسکو عملی جامہ پہنائیں تو اس سنگین مسلۂ کاحل نکل سکتا ہے۔پچھلے دنوں گلبرگہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ نے کچھ دن پہلے حیدرآباد کرناٹک ڈیولپ مینٹ بور ڈ سے مالی امداد منظور کرواتے ہوئے گلبرگہ میں ایک عصری منٹن مارکیٹ کا افتتاح کیا۔
اسی طرز پر ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل بھی حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بور ڈ سے ہمناآباد کے لیے ترکاری مارکیٹ کے لئیے مالی امداد منظور کرواتے ہوئے اس منصوبہ کو کامیاب کرسکتے ہیں انکے اس اقدام سے کئی بیروزگار لوگ روزگار سے جڑجائیں گیں اور ہمناآباد کے لوگوں کو ایک ہی جگہہ پر تمام بنیادی چیزیں میسر ہونگی۔
پچھلے کچھ دنوں سے ہمناآباد تحصلیدار کی جانب سے نورخان اکھاڑہ میں موجود چکن،مٹن اور بڑے جانورکے گوشت کی دوکانوں کو منتقل کرنے کی بات کہی ہے اگر سرکاری گوداموں کی جگہہ پر گو شت فروخت کرنے والوں کے لئیے بھی دوکانیں تعمیر کی جائیں تو بہتر ہو گا،مذکورہ تمام سنگین مسائل پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی خصوصی توجہ ناگزیر ہوچکی ہے۔