علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر:کانگریسی قائد اورسابق وزیر ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج

بیدر: 4/ستمبر (وائی آر) کرناٹک کانگریس کے طاقتور قائد اور سابق وزیر ڈی کے شیوکمار کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے منگل کی شب گرفتار کرلئے جانے کے خلاف آج چہارشنبہ کو ضلع کانگریس بیدر نے پولیس کے بھاری انتظامات کے درمیان امبیڈکر سرکل پر احتجاج منظم کیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے اروندکمارارلی ایم ایل سی نے کہاکہ ملک کی اقتصادی حالت انتہائی تشویشناک حد تک گرچکی ہے ایسے میں عوام کے دھیان اور غصہ کو بانٹنے کے لئے ہماری پارٹی کے طاقتور لیڈر ڈی کے شیوکمار کو گرفتار کیاگیاہے۔ مرکزی حکومت کا اپنے مقاصد کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

روحی داس گھوڑے ریاستی سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈی کے شیوکمار ایک بے گناہ لیڈر ہیں۔ انھوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیاکہ جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیاجائے۔ وہ بے قصور قائدہیں۔ کانگریس پارٹی کے احتجاجیوں نے وزیر اعظم کی تاناشاہی نہیں چلنے کے نعرے لگائے۔

اور اس موقع پر اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے پلے کارڈ س جن پر وزیر اعظم نریندرمودی کی تصویر تھی، مبینہ طورپر وہ پلے کارڈ س جلانے کی کوشش کی جس کو پولیس نے اپنی پوری طاقت سے روکا۔ اس ضمن میں پولیس کی بھاری جمیعت متعین کی گئی تھی جس کی قیادت ڈی وائی ایس پی بسویشور ہیراکررہے تھے۔کانگریس کے کئی ایک قائدین اس احتجاج میں موجودتھے۔احتجاج کے دوران ٹریفک میں خلل واقع ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!