ممبئی کے امیر جماعت اسلامی ہند نے بارش سے متاثرعوام کی ہرممکن مدد کرنےکی اپیل
ممبئی: ممبئی و اطراف و اکناف علاقوں میں ہورہی زبردست بارش کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند ممبئی کے امیر نے عوام الناس بالخصوص وابستگان جماعت سے ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا کہ تمام ساتھیوں سے گزارش ہے ، وہ بارش کی وجہ سے اللہ کی پریشاں مخلوق ہے، جو بھی ان کی مدد کرسکتے ہوں، آگے بڑھ کر کریں۔ انہوں نے اس موقع پر مقامی ذمہ داران جماعت سے جماعت کے مقامی دفتر میں رہنے اور کھانے کا انتظام کریں۔مقامی نوجوانوں کو ساتھ لیکر قریب کی مساجد میں بلا تفریق مذہب و ملت آگے بڑھ کر پریشان مخلوق کی مدد کےلیے آگے بڑھیں۔بالخصوص ریلوے اسٹیشن اور ہائی وے کی قریب مقامات ٹریفک میں پھنسے لوگوں کی مدد کریں۔
مزید دیگر تفصیلات کیلئے پریشان لوگوں کی امداد کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
عرفان شیخ 919821013640+ کرلا۔
اشفاق 919967485382+ سانتا کروز۔
ہمایوں 919820890506 مالوانی۔
عطاالرحمن 9892020228 جوگیشوری۔
عظمت 917020741431 پٹھانواڑی مالڈ۔
فیصل 919320781636 مدن پورہ۔
عطاالحق 917303140381 میرا روڈ۔
1916 BMC ہیلپ لائن۔
عبدالحسیب امیرجماعت اسلامی ہند ممبئی۔
ہیلپ لائن: 9820890506