بسواکلیان: جی آئی اوکی ریاست گیرمہم ‘الاحیاء- تبدیلی خیالات پرازسرنوغور’ کا کامیاب اختتام
بسواکلیان: (کے ایس) اللہ تعا لی نے ہمیں امت خیر بنا کر بھیجا ہے ہمارا اور ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بھائی کی رہنما ئی اور اسے بھلائی کا حکم دے اور برُائی سے روکے۔ ہمارے سا منے ایک واضع ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ ہم نو جوان معا شرے کے بہتر ین رہنما ء بن کر ایک منصو بہ بندی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے معا شرے کی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار نازنین صباصدر جی آئی او بسواکلیان نے آج کے منعقدہ تعلقہ کانفر نس بھوسگے فنگشن ہال میں کیا۔
انہوں اس مہم کی سر گر میوں پر نظر ثانی ڈا لتے ہو ئے بتایا کہ 26اگست بروز پیر کو اس مہم کا افتتاح بمقام الحراء جا معتہ الصا لحات میں کیا گیا اور مہم 30اگست تک چلائی جائیگی۔مہم کے مقصدکے تحت اسکو لس اور کا لجس میں طالبات کی شعور بیداری اور انفرادی ملا قا تیں کی گئی۔جی آئی او بسواکلیان کے ممبران گروپس میں تقسیم ہو کر اس مہم کو کامیا ب بنا نے کی بھر پور کوشش کی۔
گو رنمنٹ ہا ئی اسکول بسواکلیان سے اس مہم کا آغاز کیا گیا،اور GIOبسواکلیان نے کر یسنٹ سا ئنس کالج،لٹل فلا وراسکول،کلام اکا ڈمی،مسلم بیت المال،Successڈگری کالج،فو نکس اسکول،نو بل اسکول،نیلمبکا کالج، شا ہین کالج،آئنڈل ہائی اسکول و کالج،الوکیل اسکول،شا دب اسکول،ذکریٰ اسکول،غوثیہ کا لج اور اسکول میں لیکچرس ہوئے، اور طالبات کے لئے درمیان بحث و مبا حثہ اور ویڈیو میکنک Video Making مقابلے منعقد کئے گئے جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
صا ئیقہ صبا ء نے جی آئی او کا تعارف اور دس سالہ مشقی تجر بہ کار کے کا میاب سفر کی یاد دہا نی کرواتے ہو ئے کہا کہ جی آئی او نو جوان،پر اثر اور پُر جوش لڑکیوں کی تنظیم ہے جس نے خواتین کے ساتھ ملکر ایک دہا ئی تک کردار کی پختگی اور اصلاح کی کو شش کی ہیں۔جی آئی او اپنے قیام ہی سے جماعت اسلا می ہند حلقہ کر نا ٹک کے زیر نگرانی کام کر رہی ہے۔1اگست سال 2008میں جی آئی او کو ایک آزاد ونگ میں تبد یل کیا گیا جو خود کے ایک دستور اور پا لیسی و پروگرام کی رو شنی میں کام کر تی آرہی ہے۔
مز ید انہوں نے بتا یا کہ جی آئی کی صالح سے وا بستہ ہوکر لڑ کیوں نے اپنی اجتماعیت کو پا ور فل بنا یا ہے،اوریہ 10سالہ سفر قرآن وحدیث پر چلنے کی ایک کامیاب سعی سے منسلک ہے 2008میں جی آئی او نے دعواتی تر بیتی کیمپ کے ذریعہ پوری ریاست کر ناٹک میں کافی کام کیا۔2010کو ”پورے اسلام میں داخل ہوجاؤ“نامی مہم منائی گئی۔
اسی طرح پورے کرناٹک میں ”ہفتہ GIO“منا یا گیا۔اسکول اور کالجس میں جی آئی او کا تعارف پیش کیا گیا،اور آخر میں ضلع کنو نشن رکھا گیا۔سال2011کو ”تیری حیات ہے کردارِمو منانہ“ عنوان سے نسا ئیت کے تقاضوں کو پوری کرتی ہوئی مہم ماہ فروری میں منا ئی گئی،جس کے تحت قرآن وسنت کی روشنی میں ایک مو منہ کے کردار کو واضع کیا گیا۔
اسی طرح غلط تہذ یب اور بے جا رسوم ورواج کے مضر اثر ات سے لڑکیوں کو واقف کرایا گیا۔فولڈرس تقسیم کئے گئے،ہاسٹلس کا دورہ کیا گیا،خطاب عام رکھا گیا۔سال2011کا آخری پروگرام”مغریبی تہذیب کا طوفان اور ہمارا کردار“ تھاجس سے طلبات کو کافی فا ئدہ پہنچا۔سال 2012میں ریاستی کیڈر کانفرنس رکھی گئی،جو 7اور8جولائی کو بنگلور میں ہوئی۔سال2012کے ماہ ڈسمبر میں ’حیا میرا عکس‘عنوان سے تر بیتی پروگرام ہوا۔جس میں ”تجھے فرض بلاتا ہے اے دختر مسلم“عنوان سے ایک انوکھا سمپوزیم رکھا گیا جو معز زین کے لئے تھا۔جسکی یاد یں اور اثرات آج بھی با قی ہیں۔
بہن صا ئقہ نے اپنی یادوں کو مز ید مجتمع کرتے ہو ئے بتا یا کہ سال2015کو ”تعمیر انسا نیت کی جا نب ایک قدم“عنوان سے جی آئی اونے سہ روزہ تر بیتی پروگرام رکھا،تاکہ معا شرتی خرا بیوں کی نشان دہی ہو سکے، سال2017 میں ”Career Character & Charisma“نامی مہم منائی گئی اور سال 2018میں ٹا لنٹ ہنٹ جو صرف جی آئی او کے ممبران اور اسو سیٹ کے لئے مہم منا ئی گئی۔
ان مہمات کا مقصد لڑکیوں میں ذمہ داریوں کاصحیح شعور پیدا ہو اورلڑکیاں با مقصد زند گی گزارنے کی طرف آمادہ ہوسکے۔اسی ضمن میں ایک ریا ستی مہم چلا ئی گئی اور اس دس سال کے اختتام پر جی آئی او کر ناٹک ایک ریاستی کا نفر نس کر نے جا رہی ہے جس کا مو ضوع ”الا حیاء۔تبد یلی خیالات پر از سر نو غور“ہے۔
بعدازاں انعا مات کی تقسیم ہوئی،ڈیبیٹ میں پہلہ مقام حا صل کر نے وا لی بہن اسفیہ زرین بنت خواجہ معین الدین کریسنٹ کالج،اور دوسرا انعام بہن رکشندہ بنت مدہار صا حب آئیڈیل گلوبل اسکول،اور وویڈیو میکنک میں پہلا انعام گروپ نو بل اسکول، دوسرا گروپ آئیڈیل گلو بل اسکول نے حا صل کیا۔ ہمارے ملک میں آج خوا تین کے حقوق اور وجود کو پا مال کیا جا رہا ہے۔عصمت دری،جہیز،ریگینگ اور ہر جگہ اسے ہرا ساں کئے جا نے کے وا قعات نے عورتوں کو اپنے گھروں سے نکلنا اور تعلیم حا صل کر نا مشکل کر دیا ہے۔
اغوا اور ہراساں کئے جا نے کے خوف نے عورتوں میں خود اعتمادی اور دما غی سکون کو ختم کر دیا ہے۔جہیز کے لئے ہرا ساں کر نا اور گھر یلو تشدد جیسے وا قعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔اور ان تمام وا قعات کی پردہ پو شی کے لئے خواتین کو مجبور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان وا قعات میں اضا فہ ہو رہا ہے۔
اس موقعہ پر جناب کلیم عابدامیر مقامی جما عت اسلامی ہند بسواکلیان سے مخا طب کر تے ہوئے کہا ان سخت حالات کے در میان جی آئی او کوشش کر رہی ہے کہ طا لبات اور نو جوان لڑکیوں کو ان کا مقام یا د دلا ئے اور انہیں وہ عزت دی جا ئے جو ان کا حق ہے اور انہیں خود مختار بنا ئے۔ انہوں نے طا لبات کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر سما ج میں تبد یلی لانے کا جوش اور طاقت آپ کے اندر موجود ہے تو پہلے اپنے نفس سے لڑکر اپنی خا میوں کو سدھا ریں اور پھر معا شرے میں تبد یلی لانے میں اپنا بہتر ین کردار ادا کریں،دور حا ضرہ کی جد ید ٹیکنا لو جی میں خودکو ہروقت مصروف نہ رکھیں،مز ید انہوں نے جی آئی او کو اس دس سالہ کامیاب سفر کیلئے مبارکباد پیش کی۔ پر وگرام کی صدارت امت العزیر کوکب جما عت اسلامی ہند بسواکلیان نے کی اور پروگرام کی نظا مت منیرہ صا لحاتی نے کی۔
کا نفر نس کا آغازحافظہ فاریحہ مریم کی قرآت کلام سے ہوا جسکا اردو تر جمہ محتر مہ پروین صا لحاتی نے کیا،انگلش تر جمہ محتر مہ ہما پروین،اور کنڑا تر جمہ محتر مہ ریشما نے کیا۔شا زیہ فا طمہ نے نعت پیش کی۔فضیلت صالحاتی(رکن جماعت اسلامی ہند وومنگس ونگ بسواکلیان) نے سو رۃ النحل کی آیت نمبر 90-91کا خلا صہ کیا”اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی اور بے حیا ئی اور ظلم و زیا دتی سے منع کرتا ہے،وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو،اللہ کے عہد کو پو را کرو جب کہ تم نے اس سے کوئی عہد با ند ھا ہو،اور اپنی قسمیں پختہ کر نے کے بعد توڑ نہ ڈا لو جب کہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو،اللہ تمہا رے سب فعل سے با خبر ہے“۔
ترا نہ جی آئی او شا زیہ شا ہین،صا ئقہ صبا،ہو ما پر وین اور ارفیہ نے پیش کیا۔ٍ سلمہٰ بھوسگے(کارکن وومنگس ونگ بسواکلیان) نے ”تبد یلی خیا لات پر از سر نو غور“ پر اپنے اظہار خیالات پیش کرتے ہوئے کہاجوانی کا دور وہ دور ہے جہاں انسان کے ارادے،جذ بے اور توا نائی عروج پر ہوتی ہے،اس وقت کا ہمیں فائدہ اٹھا نا ہوگا کیو نکہ اگر ہم اچھے نبے اور ہماری آنے والی نسل کامیاب خود بخود ترقی والی سیدھی راہ اختیار کریگی۔
یاد رہےسکریڑی ادیبہ مبین اور ممبران سیخ پر وین،صا ئیقہ صباء،ہما پروین،شا زیہ فا طمہ،حا فظہ ضحٰی ارم،حا فظہ فاریحہ مریم،منیرہ صا لحا تی،ریشما بیگم،پروین صا لحاتی،شا ئشتہ فا طمہ،شہباش بیگم اور اسو سیٹ صبا بیگم،مسکان بیگم،شا ئشتہ بیگم اور اسماء نے مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا رول ادا کیا۔