علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

عصرحاضر کے تناظر میں خواتین اور لڑکیوں کو بیدار ہونا ہوگا: ڈاکٹرسرورعرفانہ

بیدر: 2/ستمبر (وائی آر) یاران ادب لیڈیز ونگ کا تنظیمی اجلاس یکم ستمبر کو مسیح الدین احمد قریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں کنوینرڈاکٹر سرورعرفانہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ دیگر عہدیداران میں روبینہ نکہت، وسیعہ شاہین اور خدیجہ شیرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر سرورعرفانہ نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایاکہ یاران ِ ادب لیڈیز ونگ خواتین کو باشعور اور بیدار بنانے کا کام انجام دینے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ملک اور نئے زمانے کے تناظر میں خواتین اور نئی نسل سے وابستہ لڑکیوں کو بیدار ہونا ہوگا۔اسلام کے دئے گئے دائرہ میں رہتے ہوئے میدان عمل میں آنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر صاحبہ نے بتایاکہ یارانِ ادب لیڈیز ونگ نے آج کے اس تنظیمی اجلاس میں دوکام طئے کئے ہیں۔ پہلاکام یہ ہے کہ فائن آرٹس سے وابستہ طالبات کو ان کی کامیابی پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ دوسرا کام خواتین کے لئے لائبریری کاقیام ہے۔ انھوں نے اہل خیر سے تعاون عمل کی گذارش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس سے یاران ادب بیدر کے جنرل سکریڑی محمدیوسف رحیم بیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تنظیم کی ترقی میں اس کی جانب سے انجام دئے جانے والے کام اہم ہوتے ہیں۔ تنظیم جب کام کرتی ہے تو عوام میں اس کاتعارف بھی ہوتاہے۔ لیکن دنیا کی کوئی تنظیم پیسے کے بغیر مطلوبہ ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔

اسلئے کام ہی اس کاتعارف ہوتاہے اور عوام اس کام کی اہمیت کے پیش نظر اسے مالیہ فراہم کرتے ہیں۔ موصوف نے خواتین پر زور دیاکہ وہ خصوصیت کے ساتھ خواتین کی صحت اور ان کے حقوق کے لئے کام کریں۔ قانونی بیداری بھی ضروری ہے۔ میدان میں آکر کام کرنا ہی کامیابی کی دلیل ہے۔ تنظیم میں شرکت اور دیگر امور کے لئے خواتین 9482686240 پررابطہ کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!