علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

خواتین دورِجدید کے مسائل وچیالنجز کوسمجھیں اوران کامقابلہ کریں: حافظہ فاریحہ مریم

بسواکلیان: 2/ ستمبر(کے ایس) گرلز اسلامک آرگنا ئز یشن (GIO)بسواکلیان یو نٹ نے ”الاِحیاء“ مہم منا ئی اور اس موقع پر بسواکلیان کے Success کا لج مو قوعہ گا ندھی چو ک میں خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے حا فظہ فاریحہ مریم نے کہا کہ عورت چا ہے ماں ہو،بہن ہو،بیٹی یا بیوی ہو ہر روپ میں قدرت کا قیمتی تحفہ ہے۔جس کے بغیر کا ئنا ت کی ہر چیز پھیکی ہے۔آج اسی عورت کے حقوق پا مال کئے جا رہے ہیں۔ ہرجگہ اسے ہراسانی کا سا منا ہے۔ اسلئے ہم اپنی تعلیم،اپنے ہنراور جدوجہد کے ذریعہ ہرا سانی کے وا قعات کو ختم کر نے کی کو شش کریں۔یہ کام معا شرے کی تعمیر اور ملک کی تر قی کہلا ئے گا۔

بہن فا ریحہ نے مزید کہا کہ اگر ہم لڑ کیا ں خود کو بہتر ین انسان بنا ئیں گی تو ہما ری آنے وا لی نسل خود بخود تر قی والی سید ھی راہ اختیار کر سکتی ہے۔ حضرت حوا سے لے کر حضرت بی بی فا طمہؓ تک اور تا ریخ کی نا مور خواتین کو جن کا ذکر قر آن و حد یث میں آیا ہے،خوا تین ان کو اپنا آئیڈیل بنا تے ہو ئے اپنے اندر خود اعتما دی پیدا کر سکتی ہیں۔

حا فظہ ضحٰی ارم نے جی آئی او کا تعارف کرایا اور کہا کہ جی آئی او اپنے 10سال کے مکمل ہونے پر ایک مہم بعنوان”الاِحیاء-۔تبد یلی خیالات پر از سر نوغور“منا رہی ہے۔ جس کے تحت طالبات کی زند گی میں مثبت تبد یلی پیش نظر ہے۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر افروز جہاں پر نسپل Success ڈگری کالج بسواکلیان نے طالبات کو بتا یا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گر میوں میں بھی حصہ لینے سے شخصیت میں نکھا ر آتا ہے اور بعد ازاں نصا بی سر گر میوں میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ان ہی کلمات کے ساتھ تقر یب اختتام پذ یر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!