ووٹرلسٹ میں ناموں کی شمولیت کا آغاز: نئے ووٹرس سے توجہ دینے کی اپیل
بسواکلیان: 2/ ستمبر(کے ایس) ووٹرلسٹ میں ناموں کی شمو لیت کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گیا ہے جو 15ستمبر تک چلتا رہے گا۔اس لئے ایسے نوجوان جو یکم ستمبر سے 18سال کی عمر مکمل کر لئے ہوں وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کر سکتے ہیں اور جن کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے شمولیت کر سکتے ہیں۔دوسرے وارڈ وں سے اپنے وارڈ میں اپنا نام منتقل کروا سکتے ہیں۔
تحصلدار بسواکلیان نے اپنے ایک پر یس نوٹ میں بتا ئی ہے۔ ووٹر لسٹ میں نا موں کی شمو لیت کر نے کی اپیل خوا جہ معین الدین (کلیف)صدرمولانا ابو کلام سو سائیٹی نے بتا ئی۔