سید شاہ کاظم پاشاہ قادری کا عقد مسعود
بیدر:28/جولائی (اے ایس ایم) حضرت سید شاہ فخرالدین قادری بخاری موسیٰ رضاؒ منااکھیلی کے نبیرہ و سید شاہ پیر پاشاہ قادری ؒ کے فرزند سید شاہ کاظم پاشاہ قادری کا عقد مسعود جناب سید ظہیر الدین کھینی رنجہول حال مقیم منااکھیلی کی دختر کے ساتھ مسجد نور محمد منااکھیلی میں انجام پایا۔ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاح پڑھا اور پراثر خطاب کیا۔ جبکہ قاضی سید شکیل نے ایجاب و قبول کی کاروائی انجام دی۔
زرین فنکشن ہال میں محفل عقد و ضیافت ولیمہ علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین،دوست و احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد جن میں سید شاہ محی الدین چشتی سیڑم،محمد یوسف علی جمعدار،محمد فاروق جمعدارقابل ذکرہیں نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی۔سید فصیح اللہ قادری سجادہ نشین،سید شاہ سیف اللہ قادری نظامی جانشین کی نگرانی میں سید شاہ مرتضیٰ قادری سید مبین قادری،سید جلال الدین قادری اور قادری بخاری فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔