صدر اور وزیراعظم نے گنیش چترتھی پر لوگوں کودی مبارکباد
نئی دہلی: 2 ستمبر- صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گنیش چترتھی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر كووند نے ٹوئٹ کرکے کہا’’گنیش چترتھی کے پاون موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میری خواہش ہے کہ بھگوان گنیش کی آشیرواد سے سب کو سکھ، امن اور خوشحالی حاصل ہو‘‘۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’تمام ہم وطنوں کو پاون پرو گنیش چترتھی کی ڈھیر ساری مبارکباد اور نیک خواہشات۔ گنپتی باپا موريا‘‘۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نےبھی دی لوگوں کو مبارکباد
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسز گاندھی نے آج اپنے پیغام میں کہا’’گنیش چترتھی کے پاون موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے نیک خواہشات اور مبارکباد۔ گنیش چترتھی ملک کے ثقافتی اتحاد اور خوشحالی کی علامت ہے۔