مہاراشڑ کےاسکولوں میں گنپتی تہوار کی تعطیل: ایک وضاحت
نعیم محمود شیخ معاون معلّم، انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول (مدنپورہ،ممبئی)
مکری !
بتا ریخ 2 ستمبر2019 حکومت مہاراشڑ کی جانب سے عوامی تعطیل برائے گنیش چتر تھی کا اعلان سرکاری گزٹ میں گز شتہ سال ہی ہو چکا تھا۔ لہذا 2 ستمبر حکومت مہا راشٹر کی عوامی تعطیل تھی۔
لیکن محکمہ تعلیم، حکومت مہاراشٹر نے مورخہ 12 اور 13 اگست 2019 کو دو مختلف سر کلر جاری کئے ہیں، جن کے مطا بق جو سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول گنپتی تہوار کے پیش نظر 5 یا6 روز کی زائد تعطیل دینا چا ہتے ہوں، انہیں اس بات کی عموی اطلاع دی جا تی ہے کہ وہ PTA اور SMC/SMDC کی منظوری سے اس طرح تہواروں کی مختصر تعطیلات دے سکتے ہیں۔ لیکن ان دنوں کے بدلے دیوالی یا گرمی کی تعطیلات کم کرنا ہو گا۔ یہ دن عوامی تعطیل نہیں ہے۔
یہ تعطیلات لازمی بھی نہیں ہے اور صرف ثانوی اوراعلیٰ ثا نوی اسکولوں تک ہی محدود ہیں لیکن ممبئی کے کچھ اخبارات کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیداہو گئی کہ ان دنوں میں تمام اسکولوں کو لازماً بند رہنا ہے۔ دراصل محکمہ ء تعلیم ہر سال تعطیلات کے سلسلے میں جو حکم نامہ جاری کرتا ہے اس میں یہ ہدایت بھی درج ہوتی ہے کہ ا سکولیں گرمی اور دیوالی کی تعطیلات کےعلاوہ دیگر تہوار و مواقع پر بھی چند روزہ تعطیل دے سکتی ہے جیسے کرسمس، گنپتی، محرم، ایسٹر ہفتہ، رمضان مع عید الفطر، دسہرہ، عید الا ضحی، سرمائی تعطیل وغیرہ۔
اس سلسلے میں یا تو انھیں اختیاری تعطیلات (discretionary holidays) کو ان دنوں میں استعمال کر نا ہو گا یا گرمی اور دیوالی کی تعطیلات میں سے اتنے دن کم کر نا ہو گا اور گر می یا دیوالی کی تعطیلات کو کم کرنے کی صورت میں ضلع ایجو کیشن آ فیسر سے اجازت لینی ہو گی۔ لہٰذا مذکورہ گنپتی کی تعطیل کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ ریاست بھر میں بعض اسکول 10 یا 11 دن بھی بند رہتے ہیں۔
البتہ محکمہ تعلیم ، حکومت مہاراشٹر نے کسی غیر معروف تنظیم کی درخواست پر مہاراشٹر کے تمام اسکو لوں کو عمومی اطلاع دی ہے کہ وہ چا ہیں تو ان دنوں میں اسکول بند رکھیں اور دیوالی یا گرمی کی تعطیلات میں سے اتنے دن کم کر لیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ وہ اختیاری تعطیلات کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس صورت میں انھیں دیوالی یا گرمی کی تعطیلات کم کر نے کی ضرورت نہیں۔ لیکن انھیں پہلے سے منصوبہ بند سال بھر کی چھٹیوں میں سے چھٹیاں جو کہ عوامی تعطیل نہ ہو، کم کرنی ہو ں گی۔
قصّہ مختصر یہ ہے کہ جو اسکول گنپتی تہوار کی مناسبت سے ان ایام میں اسکول بند رکھنا چا ہیں انھیں اس کی اجازت دی گئی ہیں، نہ کہ یہ لازمی یا عوامی تعطیل ہے۔