بات سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کےایک غیر معمولی ٹویٹ کی۔۔۔
مراسلہ: محمد خالد داروگر، دولت نگر، سانتاکروز، ممبئی
ہمارے ملک کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کشمیر میں مسلمانوں پر ہورہے ظلم وزیادتی اور ان کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کرنے پر ملک کے باشندوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ “تین ہفتے سے اپنے ہی ملک، بیرون ملک، شہر اور گھر میں ہی قید کشمیریوں کے لئے اگر آپ کا ضمیر کہے تو آواز اٹھائیں کیونکہ وطن زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ اس پر رہنے والے باشندوں سے بنتا ہے اور کشمیریوں کا مذہب بھلے ہی کوئی ہو مگر ہے تو ہمارے آپ کے ہم وطن بھائی بہن ہی!!”
ملک کے ہر افراد کو ان کے اس بیان پر توجہ دینا چاہیے اور ضمیر کی آواز پر اپنا احتجاج درج کرائیں اس کی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں۔ مودی حکومت بھی ان کے بیان پر فوری توجہ دے کیونکہ منموہن سنگھ سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ان کے بیان کی اہمیت ہے اور کشمیری مسلمانوں پر ہورہے غیر انسانی برتاؤ اور ظلم وتشدد کو فوراً بند کرے نیز ان پر عائد تمام پابندیوں کو فوری طور ہٹایا جائے اور انہیں آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع فراہم کرے۔