بھالکی میں پرتیبھا کارنجی کاکامیاب انعقاد، اردواسکولوں اور طلبہ میں جوش وخروش
بیدر: یکم ستمبر (وائی آر)بھالکی کے سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول میں 31/اگست بروزہفتہ کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی کاانعقاد عمل میں آیا۔جس کا افتتاح اردو جناب خورشید احمد قادری ضلع اردو ای سی او نے کیا۔
سی آرسی بھالکی ڈاکٹر سرورعرفانہ کی نگرانی میں 27اردواسکول اور ان کے طلبہ وطالبات نے نظم خوانی، قرأ ت کلام پاک، مصوری، کہانی سنانا، مٹی کی اشیاء بنانا، فی البدیہہ تقاریر، دیہاتی رقص، کولاٹا، کوئیز، قوالی، غزل، ممکری، بحث ومباحثہ، بھارت ناٹیم،لوک گیت، دیہاتی گیت، جذباتی گیت، ڈرامہ، فن موسیقی، دستکاری کے مقابلوں میں نہایت ہی اہتمام اور جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ جہاں طلبہ کو توصیفی سند سے نوازاگیا۔
اس پرتیبھا کارنجی کی خاص بات یہ رہی کہ اسکول سطح پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ س سے 27ٹیچرس کو نوازاگیا۔ بسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سرکاری اردو اسکول سے زیبافاطمہ بیری بی، شکنتلا کالسدل، تبسم بیگم مدکٹی، منگلا کپلاپور، حنابیگم ممتا کالونی، داؤد جمعدار ناودگی، علی شیر ملا داورگاؤں، مسٹر انپا وروٹی (بی)، سنیتا کھٹک چنچولی (پرائمری اسکول)، فیض النبی بھالکی (ہائی اسکول)، قدیراحمد (ینکورہ)، قمرالنساء بیگم بھالکی (ہائیرپرائمری)، منیرالدین ماسی مڑو، شرنپا برادار باجولگا، دھرم راؤ کھٹک چنچولی(ہائی اسکول)، شامل رہے۔
اسی طرح امدادی اسکول کے ٹیچرس محمد مبین خان مدینہ ہائی اسکول بھالکی، فیاض احمد اندراگاندھی اسکول بھالکی، معین الدین پربوڈھابھارت اسکول بھالکی، عمریہ نیشنل اردو اسکول بھالکی کے علاوہ غیرامدادی اسکولوں کے ٹیچرس میں سیدہ ثریا پروین، سید مجید، شیخ شکیل احمد، آفرین بیگم، محمد آصف، خیرالنساء، عثمان علی قاضی، اور محمد اکرم نے بسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کیا۔
اسکول سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دینے کی پہل کلسٹر سطح کی اس پرتیبھا کارنجی میں کی گئی۔ جس کوتمام ٹیچرس نے کافی سراہا۔اس موقع پرڈاکٹر سرورعرفانہ کو تمام ٹیچرس نے مل کر تہنیت پیش کی اور ان کے کئے گئے کام کی تعریف میں رطب اللسان رہیں۔