علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جماعت اسلامی ہند رائچور کی جانب سے “صفائی ستھرائی مہم”

رائچور: 4/نومبر (پریس ریلیز) محمد اعجازعلی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی ہند رائچور کے مطابق حضرت محمدﷺ انسانیت کے رہنما ریاست گیر سیرت مہم کے تحت جماعت اسلامی ہند شہر رائچور کی جانب سے “صفائی ستھرائی مہم” چلائی گئی- شہر رائچور کی “ہیڈ پوسٹ آفس”تا بس اسٹانڈ” امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر رائچور جناب عاصم الدین اور مہم کے کنونیر جناب سلیم پاشا کی نگرانی میں مقامی جماعت کے ارکان، کارکنان (مرد و خواتین) ایس آئی او، جی آئی او کی طالبات نے اس صفائی مہم میں حصہ لیا-

سب نے مل کر راستوں کر کوڑا کرکٹ اور کچرے سے صاف کیا، سی-ایم-سی-رائچور کے کونسلرس اور ملازمین نے بھرپور ساتھ دیا- صفائی کے جھاڑو، ٹوکریاں وغیرہ مقامی جماعت اسلامی ہند نے فراہم کیں تھیں-ساتھ ہی کام کرنے والوں کے لے-ہینٰڈٰ گلوز اور ماسک فراہم  کے گے تھے- دوران مہم ،راستہ بھر ملنے والے افراد کو “حضورﷺ کی انسانیت نواز تعلیمات” سے روشناس کرانے کے لئے “کنٹرا”اردو”زبانوں میں پمفلٹں اور کتابچے بھی  تقسیم کئے گئے- بس اسٹانڈ پر پہنچ کر بسوں مین موجود مسافروں کو مذکورہ پمفلٹس اور کتا یچے دہئے گئے.اور ایک مختصر پروگرام بھی مغقد کیا گیا۔ اختتامی پر جناب راگھو یندرراو کشگی نے بحثیت مہمان مقرر تشریف لائے- امیر مقامی جناب عاصم الدین اختر نے استقبال کیا اور مہم کام مختصر کرایا اور جناب سلیم پاشاہ کنڑا زبان میں تفصیلی تعارف پیش کیا.

جناب راگھویندر کشگی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو مہم آپ لوگ چلارہے یہ بہت اہم ضروری ہے، حضورﷺ واقعی “انسا نیت  رہنما” ہیں حضرت محمدﷺ نہ صرف مسلمانوں کی پیغمبر ہادی ورہبر ہیں، بلکہ ساری انسانیت کے لئے رہنما ہیں قرآن مجید صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں  بلکہ ساری انسانیت کےلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ آپﷺ کی اخلاق ساری انسانوں کی لئے نجات کا ذریعہ ہیں. امیر مقامی عاصم صاحب نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا. اس موقعہ پر کثیر لوگوں نے شرکت کی خصوصا بس اسئانڈ پر موجود مسافرین اور رفقاء نے آخر میں حاضرین کی بسکٹ اور چائے سے تواضح کی گئی۔ اس “صفائی وستھرائی مہم” کے سلسلے مین پوسٹ آفس کی ذمہ دار کو اور بس ڈپو کے ذمہ داروں کو پہلے ہی اطلاع دے کر شرکت کی خواہش کی گئی تھی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!