پاکستان کی آئی ایس آئی کے لیے مسلمان سے کہیں زیادہ غیر مسلم کررہے ہیں جاسوسی: ڈگ وجئے سنگھ
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بڑا بیان دیا ہے ان کے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوسکتی ہے۔ ہفتہ کو ایک پروگرام میں دگ وجے سنگھ نے دعوی کیا کہ انٹر سروسز انٹلی جنس ( آئی ایس آئی ) کیلئے آج کے وقت میں مسلمان سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بجرنگ دل، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) آئی ایس آئی سے پیسہ لے رہی ہے، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کررہے ہیں، اس کو ہمیں سمجھنا چاہئے ۔
ملک کی معیشت کو تباہ کرنےمودی حکومت پر لگایا الزام
ریاست کے بھینڈ ضلع میں ایک پروگرام میں دگ وجے سنگھ نے ملک کی معیشت کو لے کر بھی مودی حکومت پر نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حکومت میں معیشت خراب ہورہی ہے، نوکریاں بھی نہیں ہیں ، حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے آر بی آئی سے فنڈ لے کر کام کررہی ہے۔ حکومت کو سب کچھ چھوڑ کر فی الحال معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔