جرائم و حادثات

یو پی: نوئیڈا کے اسکول میں اجتماعی عصمت دری، واقعہ کاویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کرکئی مہینوں تک کی آبروریزی: متاثرہ کاالزام

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں ایک خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اورپولیس نے ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی خاتون نے فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 44 میں واقع امیٹی انٹرنیشنل اسکول میں پیش آیا ہے۔ خاتون نے اسکول میں تعینات اپنے دو ساتھی ملازمین پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نوکری دلانے کے نام پر ملزمین نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ ساتھ ہی ساتھ اس واقعہ کا فحش ویڈیو بھی بنالیا اور پھر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی مہینوں تک آبروریزی کرتا رہا۔

مقامی پولیس کے مطابق کچھ ماہ پہلے اس کے شوہر کی انگلی کٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ بے روزگار ہوگیا تھا ۔ شوہر کے بے روزگار ہوجانے سے گھر کی مالی حالت خراب ہوگئی اور گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا ، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے نوکری کرنے کا فیصلہ کیا ۔

خاتون نے اسکول میں تعینات سیکورٹی سپروائزر سچن شرما اور سچت سے رابطہ کیا۔ دونوں نے نوکری دلانے کے نام پر خاتون کی زبردستی اجتماعی آبروریزی کی اور ساتھ ہی فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگا۔ متاثرہ خاتون نے بلیک میلنگ سے پریشان ہو کر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون تقریبا ایک سال سے اسکول میں نوکری کررہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں ان کے الزامات مشکوک نظر آرہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جانچ میں پتہ چلا ہے کہ خاتون ڈیوٹی کرنے میں لاپروائی برت رہی تھی ، جس کی ملزم سپروائزر نے شکایت کردی تھی ۔ اس بات کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازع بھی ہوا تھا ۔ خاتون کا بیان ابھی درج نہیں ہوا ہے ۔ دونوں ملزمین فرار ہیں ، جن کی تلاش کی جارہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!