بسواکلیان: اسرائیلی مظالم کے خلاف عوام نے کیا اپنے گھروں کے سامنےاحتجاج
بسواکلیان: 20/مئی (اے این این) میر اقبال علی، بسواکلیان کی اطلاع کے بموجب کرناٹک کے بیشتر مسلم تنظیموں نے فلسطین کے حق میں دعا اور اسرئیل کے ظالمانہ رویہ کے خلاف احتجاج درج کرنے کی اپیل کی تھی، مولانا یوسف کنی صاحب، معاون امیر حلقہ کر ناٹک، (جماعت اسلامی ہند) نے اس سلسلے میں ہداہت جاری کی تھی کہ لاک ڈاون کے تمام احکامات کا خیال رکھتے ہوئے یہ اجتجاج بلند کیا جائے۔
اس اپیل پر بسواکلیان کی بیشتر مسلم علاقوں میں رہنے والی عوام نے اپنے گھروں کے باہر چھوٹے چھوٹے بچے، بچیوں اور خواتین کے ہمراہ کھڑے رہ کر احتجاج بنلد کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کورونا اور لاک ڈاوٴن کی پابندیوں کو خاطر میں لائے بغیر تقریبا 10-15 مرد حضرات کے ایک گروپ نے قلعہ کے روبرو ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھائے ٹھہر ٹہرکر تصویریں لیتے ہوئے بھی احتجاج کیا۔ بعد اذاں ان تصاویر کو اپنے سوشیل اکاوٴنٹ پر اپلوڈ کیا۔
اس موقع پر عوام نے چند ایک نعروں کو لکھ کر اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے کھڑے تھے، بعد اذاں ان تصاویر کو مختلف سوشیل میڈیا ذرائعوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار ساری دنیا کے سامنے پیش کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر خوب وائرل ہونے لگیں۔ ہاتھوں میں تھامے پلے کارڈس پر فلسطین کو آزاد کرو، غزہ پر ظلم بند کرو، اسرائیل ظالم ہے، اس پر پابندی عائد کرو۔ ارض فلسطین اور بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور تمام عالم اسلام سے اسکا روحانی تعلق ہے۔ اسرائیلی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ حقوق انسانی کے علمبردار ہونے کا دعوی کرنے والی تنظیمیں انسانیت سازی کا ثبوت پیش کریں، اسرائیلی بربریت پر روک لگائیں۔ علاوہ ازیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعائیں کریں، جیسےمختلف سلوگنس درج تھے۔