علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان میں یکم ستمبر کو جی آئی او کی تعلقہ کانفرنس، طالبات سے شرکت کی اپیل


بسواکلیان۔31اگست۔ (کے ایس) گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) بسواکلیان یونٹ کی اطلاع کے مطابق جی آئی او بسوا کلیان کی جانب سے تعلقہ سطح کی کانفرنس یکم ستمبر بروز اتوار 10:30 بجے تا 1:00 بجے دن بھوسگے گارڈن فنگشن ہال بسواکلیان میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں میل کے سفر کا آغاز پہلے قدم سے ہوتا ہے، جی آئی او کرناٹکا اپنے 10 سال مشقی، تجربہ کار، اضافی، نشونمائی، اور آزمائش بھرے کامیاب سفر کی یاد دہانی کے تحت ایک ریاستی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جسکا موضوع ہے، ’’الاِحیاء‘‘ تبدیلی خیالات پر از سر نو غور۔

ترقی کیلئے خواتین کی بااختیاری سے بڑھ کر کوئی آلہ پُر اثر نہیں۔ اسی ضمن میں ایک ریاستی سطح پر مہم چلائی گئی، جس کے مختلف پروگرامس اور مقابلہ جات کو مقامی سطح پر بھی جی آئی او کی مقامی یونٹ نے انجام دیا۔

مختلف مقابلہ جات کے علاوہ مختلف سطحوں پر کالج لیکچرز اسکول لیکچرز اور دیگر پروگرامز کومہم مقامی یونٹ نے انجام دینے کی بھرپور کوشش کی۔ مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے والے اور شاندار مظاہرہ کرنے والے طالبات کو اس کانفرنس میں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

پریس نوٹ میں مقامی جی آئی او کی ذمہ داران نے تمام طالبات اور خواتین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!