علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

اردو تنظیم کا کنڑا طلباء میں امداد کی تقسیم: ایسے مثالی اقدام سے لسانی بھائی چارے میں اضافہ ہوگا: ایم ایل سی اروندکمارارلی

بیدر: 31/اگست (وائی آر) یاران ادب ایک اردو تنظیم ہے، لیکن اس کے باوجودبھی اس تنظیم نے کنڑا طلبہ میں اسکول بیاگ اور نوٹ بکس تحفتًہ تقسیم کرکے لسانی بھائی چارے کی مثال پیش کی ہے۔ یہ ایک قابل تقلید کام ہے جو پچھلے سال بھی کیاگیاتھا۔دیگرتنظیموں اور افراد کو بھی اس طرح دیگر میڈیم کے اسکولوں میں تعاون کی طرف توجہ دیناچاہیے تاکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ چارے کے ذہن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھ سکیں۔یہ بات رکن قانون ساز کونسل جناب اروندکمارارلی نے کہی۔

وہ آج 31/اگست کو گاندھی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے چلائے جانے والے ”گوریا بچہ کنڑا ہائی اسکول“ موقوعہ باورچی گلی بیدر میں یاران ادب کی جانب سے طلبہ میں اسکول بیاگ، نوٹ بکس اور پین کی تحفتہً تقسیم پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ کنڑا اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے احساس کمتری کاشکار نہ ہوں۔ اور نہ ہی ٹیچر ادھر سبق پڑھاتے رہیں اور طلبہ وطالبات کھیل میں مشغول رہیں، ایسا بھی نہیں ہوناچاہیے۔موصوف نے اسکول کے بانی اور ہندی اخبار ”بیدر سندیش“ کے ایڈیٹرآنجہانی کملاکر جوشی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اپنی زندگی میں مجھے اسکول آنے کی دعوت دی تھی لیکن میں نہیں آسکا۔

آج جبکہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں،میں ان کے اسکول آیاہواہوں۔ وہ اور میں صحافت کے میدان سے رہے۔ میں نے صحافت چھوڑ دی اور وہ آخرتک دم اخبار نکالتے رہے۔ موصوف نے یہ بھی کہاکہ سیاست میں میرامقصد سماجی خدمت کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

ایم ایل سی ارلی نے طلبہ وطالبات سے کہاکہ وہ نیااور غلط اتہاس نہ پڑھیں۔ جو سچ ہے اس اتہاس کو پڑھنے معمول بنالیں۔ اسی طرح تعلیم کے حصول میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوتوطلبہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ میں ان کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔

پروگرام کے مہمان اعزازی جناب رفیق احمدگادگی مؤظف محکمہ ایکسائز افسرنے کنڑی زبان میں طلبہ کواخلاقیات پیش کیں اور بتایاکہ طلبہ اپنی خوبیوں کو پہچانتے ہوئے والدین، سماج اور ملک کی خوشی اور ترقی کے لئے کام کریں۔ انھوں نے بتایاکہ گیان ایک بیاٹری ہے۔ علم کی جیوتی اگر نہ ہوتو سب کچھ الٹ پلٹ ہوجائے گا۔ ہماراپیداکرنے والا اللہ اگر ہم سے خوش ہوجائے تو یہ ہم سب کے لئے کافی ہے۔

پروگرام کے دیگر مہمانوں میں محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب اور مبین احمد زخم(یادگیر) شامل رہے۔ اس موقع پریاران ادب بیدر کی جانب سے 40طلبہ وطالبات میں اسکول بیاگ، نوٹ بکس اور پین کی تقسیم ایم ایل سی اروندکمار ارلی، رفیق احمد گادگی، محمدیوسف رحیم بیدری اور صدرمعلم پرہلاد تلگھاٹ کر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

پروگرام کی صدارت اسکول کے صدرمعلم پرہلاد تلگھاٹ کر نے کی۔ نظامت کا فریضہ شیام راؤ مقطعدار ٹیچر نے بخوبی انجام دیا۔ اسکول ٹیچر رمیش چلرگی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اور اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام مہمانوں کے علاوہ محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیاکہ ان ہی کی بدولت آج طلبہ میں بیاگ اور نوٹ بکس تقسیم کئے جاسکے۔

اس موقع پر اردو صحافی مبین احمد زخم اورکنڑا صحافی الیاس احمد کوان کی صحافتی خدمات پر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ کربسپاٹیچر، انیل کمارٹیچر، لکشمی میم، سنیتا میم، اور مہادیوی صاحبہ موجودتھیں۔ سراج الحسن شادمان، محمدسلطان،اور ابوبکر اسحق نے انتظامی امور کی دیکھ بھال کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!