محرم الحرام کا چاند نظر آگیا: یکم محرم یکم ستمبراتواراوریوم عاشورہ 10 ستمبر منگل کو ہوگا
نئی دہلی۔31/اگست۔ آج ملک کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، امارت شرعیہ ہند اور دارالعلوم دیوبند سمیت ملک کی مختلف رویت ہلاک کمیٹیوں نے رویت کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد یکم محرم الحرام یکم ستمبر 2019ء بروز اتوار کو جبکہ یوم عاشورہ 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔
محرم کا چاند نظر آنے کے ساتھ نئے اسلامی سال 1441 ہجری کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آج ملک بھر میں محرم الحرام سن 1441ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مختلف رؤیت ہلال کمیٹیوں کا ملک کے مختلف مقامات پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی چاند سے متعلق شہادت کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف رؤیت ہلال کمیٹیوں کو ملک کے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی معتبر اطلاعات موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔
امارت شرعیہ ہند نے رویت کی معتبر اطلاعات موصول ہونے کی بناء پر اعلان کیا ہے کہ مورخہ یکم ستمبر2019 بروز اتوار ماہ محرم الحرام 1441ہجری کی پہلی تاریخ ہے اور دسویں محرم الحرام یوم عاشورہ 10/ستمبر 2019 بروز منگل ہے، اسی کے ساتھ نئے اسلامی سال 1441ہجری کاآغازہوگیا-