علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان کلسٹر سطح کاپرتیبھا کارنجی پروگرام

بسواکلیان: ریاستی حکومت کی جانب سے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں پروان چڑھانے کی غرض پرتیبھا کارنجہ پروگرام ہر سال منعقد کیاجاتا ہے جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء کے درمیان مقابلہ جات منعقد کئے جاتے ہیں۔ مقابلہ جات کلسٹر سطح،تعلقہ سطح،ضلعی سطح سے ریاستی سطح تک منعقد ہوتے ہیں۔

اسی ضمن میں بسواکلیان کلسٹر سطح پرتیبھا کارنجہ پروگرام ذکریٰ اُردو اسکول میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدرذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی نے پودے کو پانی ڈالتے ہوئے جلسہ کا آغازکیا۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانیوالے اس قسم کے پروگراموں کو سراہا اور طلباء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے پروگرام سے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں صحیح رُخ پر پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ شری ملیکا ارجن ریڈیECO،تکارام روڈے ECOبسواکلیان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرتیبھا کارنجہ پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ محمد مستان CRPبسواکلیان استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

سنجیوکمار ناڈوکار BRPبسواکلیان،بسواراج پاٹل تعلقہ فزیکل ایجوکیشن افسر، ایشور CRPبسواکلیان، اشوک رائے پلی صدر ایڈیڈ پرائمری اسکول یونین،محمد نعیم الدین ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی، محمد کلیم گوبرے ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی، مانک راؤ صدر گروسدراج اسکول، ملپا کوٹے، مولوی غلام رسول صاحب، محترمہ ناظمہ نسرین صدر معلمہ ذکریٰ ہائی اسکول، محترمہ ناہیدہ انجم صاحبہ صدر معلمہ ذکریٰ پرائمری اسکول شہ نشین پر تشریف فرما تھے۔شری شالیوان سر نے نظامت کے فرائض انجا م دئے۔محمد امام الدین سر نے اظہار تشکر پیش کیا۔بعد ازاں طلباء کے درمیان مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!