کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

بھٹکل میں HRS کے ’ریلیف سینٹر‘ کا افتتاح یکم ستمبر کو ہوگا، بھٹکل تحصیلدار، جماعت اسلامی کے ریاستی سیکریٹری کی شرکت متوقع

بھٹکل: 31/اگست- ہیومیناٹیرین ریلیف سوسائٹی (ایچ آر ایس) کی جانب سے بھٹکل میں یکم ستمبر کوشام پانچ بجے ’ریلیف سیل‘ کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ پریس کانفرنس میں ایچ آر ایس کے ذمہ دار جناب مولانا سید زبیر ایس ایم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ضلع شمالی کینرا سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بھاری برسات اور سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اور عوام کو بہت ہی زیادہ مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آر ایس کے ذمہ داران نے ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے وہاں کے موجودہ حالات اور نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔اور وہاں عبوری راحت پہنچانے کا کام کیا ہے۔ راحت رسانی کے اس کام کو جاری رکھنے کے لئے بھٹکل کارگیدے کے قریب  کے ایچ بی کالونی میں ’ریلیف سیل‘ قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے قاضی صاحبان مولانا محمد اقبال مُلا ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے ہاتھوں اس ریلیف سیل کا افتتاح ہوگا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سیکریٹری جناب اکبر علی اور بھٹکل تحصیلدار وی ایس کٹرولی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے۔ 

موصوف بتایا کہ اس سیل  کے ذریعے مصیبت زدگان کی راحت رسانی کے لئے نقد رقم، کپڑے (جو اچھی اور پہنے جانے کی حالت میں ہوں)، اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء قبول کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام الناس سے ریلیف سیل کی  افتتاحی تقریب میں  شریک ہونے اور  سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!