مودی حکومت نےکئی بینکوں کو آپس میں ضم کرنےکا کردیااعلان، ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد 18 سے 12 ہوگئی
نئی دہلی: پنجاب نیشنل بینک میں دو بینکوں کے انضمام کا مودی حکومت نے اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی بینکوں کو آپس میں ضم کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ بینک اور اورینغل بینک آف کامرس کا پی این میں انضمام کیا جائے گا۔
کینرا اور سنڈیکیٹ بینک کو بھی آپس میں ضم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یونین بینک آف انڈیا، آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کا بھی آپس میں انضمام کیا گیا ہے۔ انڈین بینک اور الٰہ آباد بینک کا بھی آپس میں ضم کرنے کا اعلان ہوا۔ حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ملک میں سرکاری بینکوں کی تعداد 18 سے گھٹ کر 12 ہو گئی ہے۔