علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرمیں کون بنے گا کروڑ پتی-II؟ کے عنوان سے راگھویندر سوامی مٹھ میں ہوگاخصوصی گنیش اتسو

بیدر: 30/اگست (وائی آر) شری لکشمی سوامی سماج سیوا چیرٹیبل ٹرسٹ کے شری رنگ پاٹھک گنیش منڈلی نے 2006سے اب تک گنیش کی مورتیاں نصب کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔اس سال 2019کو ہندوستان کے سب سے مشہور پروگرام ”کون بنے گاکروڑپتی 2“ کے عنوان سے راگھویند رسوامی مٹھ موقوعہ روبرو کے ای بی بیدر میں منایاجائے گا۔ اور جو سوالات دیوتاؤں کے تعلق سے امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام میں پوچھے تھے وہ سوالات بھی پوچھیں جائیں گے۔

یہ بات مذکورہ منڈلی کے ذمہ دار یوگیش پاٹھک نے آج30/اگست کو بیدر کے راگھویندر سوامی مٹھ کے ہال میں ا پنی طلب کردہ پریس میٹ سے کہی۔ممتاز قانون داں نریش پاٹھک نے صحافیوں کو بتایاکہ 2ستمبر سے 6ستمبرتک شام 5بجے تا رات پروگرام منعقد ہوں گے۔

شری کرشنا اور سدھاما کاملاپ اور دیگر دیوی دیوتاؤں کے علاوہ وزیر اعظم نریندرمودی کارول کئے ہوئے گنیش، اور بگ بک کارول کی ہوئی مورتی اس پروگرام کی خصوصی پیشکش ہوگی جس سے عوام اتسو منانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضر ہوسکتی ہیں۔ہم عوام سے اپیل بھی کرتے ہیں۔

صحافتی میٹ سے خطاب کرتے ہوئے مہیشور سوامی نے بتایاکہ شری رنگ پاٹھک گنیش منڈل نے 2006سے گنیش مورتی کی تنصیب کاآغاز کیاتھا۔ اس وقت نرسمہااوتار، 2007کو کاڑنگا مردن، 2008کو وندے ماترم، 2009کو کل یگ دا انتیو، 2010کو ستیم شیوم سندرم، 2011کو بھارت کے مہان11تیرتھ کی یاترائیں، 2012میں کون بنے گا کروڑ پتی 1، 2013میں سنگوڑی رائنا، 2014کو گنگے یاپرتگیے، 2015کو بھکت پرہلاد، 2016کو اِچھا دھاری ناگ دیوتے، 2017کو ممنوعہ نوٹ پر مہابھارت، 2018کو والدین کے روپ میں آئے پرماتما۔ اسی طرح امسال 2019کے لئے منڈلی نے کون بنے گاکروڑ پتی پارٹ 2کے عنوان سے گنیش اتسو منایاجائے گا۔

ہنمنت بڑلا بھی صحافی میٹ میں موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع یوگیش پاٹھک نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!