علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدرمیں یکم ستمبراتوار کوEVM پردہ فاش ریالی اور پروگرام

بیدر: 30/اگست (وائی آر) جناب سید ذوالفقارہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدراورکوآرڈی نیٹر بہوجن کرانتی مورچہ بیدر کی اطلاع کے بموجب کشمیر سے کنیاکماری تک ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کو بدلنے اور بیالٹ پیپر سے انتخابات منعقد کرنے کے مقصد کو لے کر بیداری اجلاس اور ریلی کااہتمام یکم ستمبر اتوار شام 5بجے بیدر کے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں ہوگا۔

سید ذوالفقارہاشمی کی دستخط سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایاگیاہے کہ 2014اور 2019کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے ای وی ایم میں دھاندلیوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کیاہے۔ برسراقتدار آنے کے بعد بی جے پی کے مظالم دلت اور مسلمانوں پر بڑھ چکے ہیں۔ وہ شریعت مخالف بل پاس کرچکی ہے۔ UAPAجیسا دہشت گردی مخالف قانون بناچکی ہے جس کے ذریعہ کسی بھی تنظیم یاشخص کو دہشت گرد قرار دے کر ہراساں کیاجاناممکن ہے۔

آدی واسیوں اور دلت طبقات کو ہزاروں ایکڑ زمین سے بے دخل کیاجاچکاہے۔ اور سب سے خطرناک قانون NRCکونافذ کرنا اور اس قانون کی مدد سے مسلمانوں کو Detention Campمیں قیدرکھنا یہ مرکزی حکومت کے ناپاک منصوبے ہیں۔ان منصوبوں پر عمل سے روکنے کے مقصد کو لے کر بہوجن کرانتی مورچہ اور راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریلی ریاست کرناٹک میں یکم ستمبر کو پہنچ رہی ہے۔ جس کا افتتاحی اجلاس تعلقہ بسواکلیان میں واقع انوبھومنٹپ میں 9بجے صبح ہوگا۔

اسی دن بیدر شہر کو بھی یہ ریلی پہنچنے گی اوریہاں کے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں جو پروگرام ہوگااس سے پروفیسر ولاس راو قومی صدر بہوجن کرانتی مورچہ، شرن کوٹیشور قومی صدر لنگایت سماج، مولانا شکیل قاسمی صدر آل انڈیا مسلم مورچہ،اور سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی خطاب کریں گے۔

آل انڈیا تنظیم انصاف اور موومنٹ آف جسٹس کے ذمہ داران علی احمد خان اور سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ نے بیدر کی عوام، ترقی پسند مفکرین، دلت تنظیموں کے قائدین، مسلم تنظیموں کے عہدیداران، گوونڈ اور بسویشور سماج کی تنظیموں کے عہدیداران سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس تقریب میں شریک ہونے کرپروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ای وی ایم کو ہٹانے اور بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات منعقد کرنے کے مقصد کو لے کر یہ کاروان معروف سماجی شخصیت اور بام سیف کے سربراہ وامن مشرام کی نگرانی میں 26جولائی سے اپنی مہم پر نکلاہواہے اور تقریبا6ماہ بعد بیدر پہنچ رہاہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 9886683786 / 9535901120 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!