جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

ہمناآباد میں معصوم طالب علم کابےدردی سے قتل، عوام میں تشویش کی لہر

ہمناآباد: 26/ڈسمبر (ایس آر) ہمناآباد میں ایک معصوم طالب علم کا بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب جاسم شیخ والدابرہیم شیخ عمر دس سالہ ساکن آشریہ کالونی، پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جو چہارشنبہ کی صبح اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کی ہر جگہ تلاش کی گئی مگر کوئی پتہ نہیں چل سکا اس کے گھر والوں نے اسکی شکایت پولیس سے کی، پولیس والوں نے جب آشریہ کالونی کی باریکی سے تلاشی لی تو ایک ویران کھنڈر نما مکان میں جاسم شیخ کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

اس بات کی اطلاع ملتے ہی محکمۂ پولیس کے اعلی عہدیدارن مقام واردات پر پہنچ کر پنچ نامہ تیار کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لئیے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا بعد پوسٹ مارٹم کے نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا، ہمناآباد کے قبرستان میں بروزجمرات کو بعد نماز عصر سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

اس ضمن میں ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔ مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد آشریہ کالونی کے مکینوں میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!