علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر: قدیم شہر کے اسپتال کافوری آغاز کرنے موومنٹ آف جسٹس نے پیش کی یادداشت

بیدر: 27/اگست (وائی آر)مومنٹ آف جسٹس نے بیدر شہر کے مختلف مسائل پرڈپٹی کمشنر، کمشنر بلدیہ اور رکن اسمبلی بیدر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ 100بستروں والے قدیم شہر کے اسپتال کافوری آغاز کیاجائے جبکہ اس اسپتال کو تیار ہوئے ایک سال کاعرصہ ہوچکاہے۔ ایک سال سے اسپتال کا آغاز نہ کرنے کاسبب کیاہے؟

شہر کے راستوں کے بیچوں بیچ واقع ڈرینج کے چیمبر سڑک سے اونچے ہوگئے ہیں جس کے سبب عوام کے ہاتھ پاؤں کو نقصان پہنچ رہاہے۔ موٹرسائیکل، آٹور کشا، کار اور اسکول بسوں ان ڈرینج چیمبر کے سبب رکاوٹ محسوس کررہے ہیں۔ اور حادثوں کاشکار ہورہے ہیں۔ شہر میں پائپ لائن کے ذریعہ مکانات کو پانی سربراہ کرنے پر 120روپئے فیس لی جارہی ہے۔ لیکن پانی سربراہ نہ کرنا کہاں تک درست ہے؟

کتوں کاظلم شہریوں پربڑھ چکاہے۔ جگہ جگہ کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں لیکن بلدیہ خاموش تماشائی ہے۔ بجلی سربراہی کے بل پہلے کم آتے تھے لیکن اب زائدرقم وصول کئے جارہے ہیں اس عمل پرروک لگنی چاہیے۔

اسی طرح موومنٹ آف جسٹس کے عہدیداران اور حامیوں نے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے نئی کمان، چوبارہ، گاوان چوک، ضلع پنچایت دفتر، بیدر قلعہ کی راہ سے امبیڈکر چوک تک سٹی بس چلائی جائے۔ اور ان مقامات پر عوام کے ٹہرنے کے لئے اسٹائنڈ بھی تعمیر کئے جائیں۔

یادداشت پر سید سرفراز ہاشمی صدر، ایس ایس سعود قادری ریاستی جنرل سکریڑی جنتادل (یس) مینارٹی ڈپارٹمنٹ، شیخ انصار ضلع جنرل سکریڑی بیدر، ایم ڈی فرحان خان سکریٹری، روی کمار واگھمارے علاقائی سنچالک ایل آرایف ڈی ایل، جمیل الدین رکن AIMIMاور راجکمار مولبھارتی ریاستی نائب صدر DS4کے دستخط موجودہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!