آر ایس ایس کے کہنے پر کرناٹک میں 3 نائب وزیر اعلیٰ بنائے گئے: کانگریس لیڈر ایوان ڈیسوزا
کانگریس لیڈر ایوان ڈیسوزا نے کرناٹک میں 3 نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ڈیسوزا نے کہا کہ کرناٹک کی تاریخ میں کبھی بھی 3 وزیر اعلیٰ نہیں ہوئے۔ یہ فیصلہ یدی یورپا کا نہیں بلکہ آر ایس ایس کا ہے۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹار میں ذرا بھی عزت نفس ہے تو انھیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ایوان ڈیسوزا نے ایشورپّا اور آر. اشوک کو بھی استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا۔